وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس وین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کے دشمن ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 6 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشتگرد پاکستان کے دشمن ہیں اور پورا ملک ان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت شہداء کو اعزازات اور شہدا پیکج دے۔
ان کا کہنا تھا شہدا کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ عباسیہ روڈ پر پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت چھ اہلکار شہید ہوگئے۔ لکی مروت میں عباسیہ روڈ پر پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت چھ اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق عباسیہ روڈ پر پولیس وین معمول کے گشت پرتھی، کہ نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ سے اےایس آئی علم دین، کانسٹیبل پرویز، دل جان، عبداللہ، احمد، اور محمود شہید ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد ایک عمارت میں دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے تھے جبکہ حملے میں دو طالب علم زخمی ہوگئے تھے.
ڈی ایس پی ڈیرہ اسماعیل خان حافظ عدنان کےمطابق علاقہ یارک میں واقع ایک عمارت میں دستی بم پھینکا گیاتھا، حملےمیں دو طالب علم زخمی ہوگئے تھے۔ حافظ عدنان کے مطابق عمارت میں موجود دیگر افراد بم حملے سے محفوظ رہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ڈی ایس پی کاکہنا تھاکہ دستی بم پھینک کرفرارہونے والے نامعلوم دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔
لکی مروت،پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ،وزیراعلیٰ پنجاب، بلوچستان و دیگر کی مذمت
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، اور کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے لکی مروت پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کیا،
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے لکی مروت پولیس موبائل وین پر فائرنگ واقعے کی مذمت کی ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے شہدا کے لواحقین سے اظہار افسوس اورتعزیت کی گئی ہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوناک ہے، شہداکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،