لال حویلی قبضہ معاملہ؛ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک سے ریکارڈ طلب
ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک نے لال حویلی اور ملحقہ 7 یونٹس پر قبضے کے معاملے نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سے تمام ریکارڈ مانگ لیا۔ محکمہ اوقاف نے گزشتہ ہفتے لال حویلی سمیت 7 مختلف یونٹس پر شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کا قبضہ غیرقانونی قرار دیا تھا۔
شیخ رشید اور ان کے بھائی نے محکمہ اوقاف کے فیصلے کے خلاف ماتحت عدالت سے رجوع کیا تھا۔ سیشن جج نے درخواست گزاروں کو متعلقہ فورم پر اپیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے فیصلے کیخلاف ایڈمنسٹریٹر کو اپیل کردی۔ ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سے تمام ریکارڈ مانگ لیا، کیس پر سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 17 اکتوبر کو محکمہ اوقاف نے لال حویلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا جس میں لال حویلی سمیت 7 مختلف یونٹس پر شیخ رشید اور انکے بھائی کا قبضہ غیرقانونی قرار دییا تھا.
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے کیس سے متعلق 26 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار لال حویلی سمیت دیگر یونٹس سے متعلق کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث یہ کیس 27 سال التوا کا شکار رہا، شیخ برادران نے 1995ء سے محکمہ اوقاف کو کوئی ادائیگی نہیں کی۔ محکمہ اوقاف نے درخواست گزار کی ریگولائزیشن اور ٹرانسفر کی استدعا مسترد کردی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
واضح رہے کہ اس سے قبل متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کو سات روز میں خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھائی کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا مگر آپ پیش ہوئے نہ بقایا جات ادا کئے۔ اس لئے 7 روز تک خود عمارت خالی کردیں ورنہ پولیس کے ذریعے بے دخل کرایا جائے گا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے شیخ صدیق کو نوٹس 11 اکتوبر کو جاری کیا تھا، اور انہیں 19 اکتوبر تک لال حویلی خالی کرنے کا کہا تھا۔