سید نور کی ڈائریکشن میںبننے والی فلم للکارا سنگھ ان لاہور کی شوٹنگ لاہور میں تیزی سے جاری ہے . اس فلم سے معروف اداکار شان شاہد کے بھانجے عیسی کو لالی وڈ میں اینٹر کیا جا رہا ہے. عیسی شان کی بہن زرقا کے صاحبزادے ہیں ، زرقا آج کل خصوصی طور پر لاہور میںموجود ہیںویسے وہ امریکہ میںرہتی ہیں. ان دنوں فلم کے سیٹ پر فلمسٹار صائمہ ، ندیم بیگ اور عیسی موجود ہیں فلم کے اہم مناظر کو شوٹکیا جا رہا ہے. فلم کی پرڈیوسر خود عیسی کی والدہ زرقا ہیں،
صائمہ فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں. فلم کے گیتوں میں خصوصٰی طور پر لاہور کی خوبصورت جگہوں پر شوٹ کیا گیا ہے. سید نور کا کہنا ہے کہ عیسی ایک بہترین اداکار ثابت ہوں گے ، اداکاری کرنا اور بہترین اداکاری کرنا انکے خون میںشامل ہے. دوسری طرف” زرقا کا بھی کہنا ہے کہ میرا بیٹا ایک بہترین اداکار ثابت ہو گا.” زرقا کا کہنا ہےکہ اپنے بیٹے کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلئے ان کے والد بے تاب ہیں. صائمہ کا بھی ماننا ہے کہ عیسی بہترین اداکار ثابت ہوں گے .