لمبی کال کرنے والے خبردار ہوجائیں ، بجٹ میں ٹیکس لگا دیا گیا

calling image

لمبی کال کرنے والے خبردار ہوجائیں ، بجٹ میں ٹیکس لگا دیا گیا

باغی ٹی وی :شہری تیار ہوجائیں ، موجودہ حکومت نے تین منٹ سے زائد کال پر بھی ٹیکس لگادیا .
وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی موجود ہیں۔ وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر کا آغاز کیا تواس کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔
فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کوبحران سےنکال کرلائے۔ ہماری حکومت نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا، کشتی کوطوفان سےنکال کرساحل پرلےآئےہیں.بہت زیادہ قرضوں کی وجہ سےدیوالیہ ہونےکےقریب تھے،بجٹ خسارہ تاریخ کی بلندترین سطح 20ارب ڈالرپرتھا،

فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ معیشت کومضبوط بنیادفراہم کردی گئی ہے،بجٹ خسارےکی وجہ سےعدم توازن کاسامناتھا،بجٹ کاحجم 8ہزار487ارب روپےہوگا،ہمارےاوپربھاری گردشی قرضوں کابوجھ تھا،ہمیں خراب معیشت ورثےمیں ملی،ماضی میں بلاسوچےسمجھےقرضےلیےگئے،

Comments are closed.