وفاقی بجٹ 2021 مکمل اردو متن کے ساتھ پڑھنے کے لیے باغی ٹی وی کی طرف سے پیش خدمت

0
33

لاہور:وفاقی بجٹ 2021 مکمل اردو متن کے ساتھ پڑھنے کے لیے باغی ٹی وی کی طرف سے پیش کردیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق وفاقی بجٹ 2021-2022 اس وقت قومی اسمبلی میں پیش کیا جارہا ہے اوراس کے اہم نقات اوراہم پہلوبھی اس وقت زیربحث ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق اس بجٹ کی تمام ترتفصیلات اردومتن میں اپنے قارئین کے لیے پیش کی جارہی ہیں ، یہ بجٹ وفاقی وزیرخزانہ شوکت فیاض احمد ترین نے پیش کیا جس کے دوران ن لیگ نے بھرپورشورشرابے سے کام لیا جس کی وجہ سے لائیو سننے میں بہت زیادہ دقت محسوس ہونے پرباغی ٹی وی نے تحریری صورت میں اپنے پیج پرشائع کردیا ہے

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”370343″ /]

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کوبحران سےنکال کرلائے۔ ہماری حکومت نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا۔ یہ کامیابی وزیراعظم کی قیادت کے بغیرممکن نہیں تھی۔ ہمیں خراب حالات ورثے میں ملے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20ارب ڈالرکی بلند ترین سطح پرتھا۔ وزیراعظم کی سربراہی میں معیشت کو بڑے بحرانوں سے نکال لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کا حجم 8ہزار 487 ارب روپے ہو گا، 20 ارب ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو سرپلس میں بدل دیا۔ سابق حکومت نے قرض لیکر زر مبادلہ ذخائر بڑھائے،بڑا چیلنج ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا۔ گزشتہ دور میں درآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہوا تھا، شرح سود مصنوعی طور پر کم رکھی گئی ، بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6.6 فیصد تھا

Leave a reply