لاپتہ افراد کیس،عدالت نے اٹارنی جنرل کی یقین دہانی کو تحریری آرڈر کا حصہ بنا دیا

0
91
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ،لاپتہ بلوچ طلبہ سے متعلق کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا،تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ہر فرد جس کے حوالے سے لاپتہ ہونے کا الزام ہے اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا، اٹارنی جنرل نے انڈر ٹیکنگ دے دی .اٹارنی جنرل نے ریاست اور لا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عدالت کو یقین دہانی کرائی.عدالت نے اٹارنی جنرل کی یقین دہانی کو تحریری آرڈر کا حصہ بنا دیا

عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی لاپتہ افراد ایشو کو ہمیشہ کیلئے حل کرنے کی ہائی لیول پر بات کی ہے،اٹارنی جنرل نے بتایا جبری گمشدہ افراد سے متعلق وزرا پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں، اٹارنی جنرل کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد سفارشات عدالت کے سامنے پیش کریں گے،اٹارنی جنرل کے مطابق لاپتہ افراد کا مسئلہ سیاسی حل کا تقاضا کرتا ہے،خفیہ اداروں کے ڈی جیز پر مشتمل جبری گمشدہ افراد سے متعلق کمیٹی کے پرانے حکم میں ترمیم کر رہے ہیں،آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اپنے سیکنڈ ہائی لیول آفیسر کو کمیٹی کا ممبر بنا سکتے ہیں، جبری گمشدہ افراد سے متعلق خفیہ اداروں کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کے آفیشلز کو بھی شامل کر سکتی ہے، درخواست گزار وکیل ایمان مزاری نے ابھی تک لاپتہ 3 طلبہ کی فہرست اٹارنی جنرل کو دی،

لاپتہ افراد کی بازیابی کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

رپورٹ آ گئی، لاپتہ افراد کہاں ہیں، کہانی کھل گئی

لڑکی سمیت 9 لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس، پیشرفت نہ ہونے پرعدالت برہم

آٹھ برس سے لاپتہ شہری بازیاب کیوں نہ ہوا،عدالت برہم،رپورٹ طلب

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

Leave a reply