پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن سے لاپتہ ہونیوالی 22 سالہ لڑکی کی لاش مل گئی
پولیس حکام کے مطابق لاپتہ لڑکی کی لاش چوہنگ کے قریب نہر سے برآمد ہوئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،پولیس حکام کے مطابق کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے، لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے یا نہیں ، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہو گا،
لڑکی کے والد نے تھانہ فیصل ٹاؤن میں بیٹی کے مبینہ اغوا کی ایف آئی آر درج کروائی تھی، درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ مورخہ 20 مارچ کو رات 3 بجے انکی اہلیہ اچانک نیند سے بیدار ہوئیں بیٹی ام عمار اپنے بستر پر موجود نہیں تھی ساتھ والے گھر کے کیمرے سے معلوم ہوا کہ انکی بیٹی گھر سے نکلی ہے جسے کوئی ورغلا کرزیادتی کی نیت سے لے گیا ہے مغویہ کے والد نے پولیس سے استدعا کی تھی کہ نامعلوم ملزم کے قبضے سے میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے
:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے
عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
دوسری جانب گوالمنڈی پولیس کی کاروائی 14 قمار باز گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کو تاش پر جواء کھیلتے موقع سے گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں نقد رقم 14 موبائل اور تاش کے پتے برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان میں کامران,معید,عمر,اویس,شایان,عاقب,فہیم,سلیمان,ذیشان,جنید,محسن,طیب,طاہر اور شکیل شامل ہیں،ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے