لاڑکانہ میں 5 روز سے بجلی نہیں، شہریوں کی عید خراب، سابق صدر متحرک ہو گئے، شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے صوبائی وزیر توانائی کو بجلی بحالی کے کام کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی
سابق صدر آصف علی زرداری نے لاڑکانہ،دادو،شہدادکوٹ اور قمبر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش کا نوٹس لے لیا. آصف زرداری نے وزیر توانائی سندھ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن سے رابطہ قاٸم کیا جائے لاڑکانہ سمت تمام متاثرہ اضلاع کی بجلی فوری بحال کی جائے
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے سیکریٹری پاورڈوژن سے رابطہ کیا، ترجمان کے مطابق وزیر توانائی سندھ ماثرہ جگہ پہنچ کر خود کام کی نگرانی کررہے ہیں،سی ای او سیپکو سمیت تمام افسران اور سیپکو اہکار متاثرہ جگہ پر موجود ہیں،وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لاٸن کے پول گرجانے کی وجہ سے ترسیلی نظام میں خرابی ہوگٸی ہے جس کی وجہ سے لاڑکانہ، دادو اور دگر اضلاع میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے کام جاری ہے امید ہے آج شام تک تمام اضلاع میں بجلی بحال کردی جائے گی
https://twitter.com/sindhinfodepart/status/1675058343097020416
وزیر توانائی آج صبح خود سیپکو کے دفتر پہنچ گئے ،سی ای او سیپکو، افسران اور تمام اہلکاروں کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرلیا،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ: 27 جون 2023 سے تاحال بجلی بند ہے، اس قیامت خیز گرمی میں عوام سے تمام بنیادی سہولیات چھین لی گئیں ہیں، عوام کو ریلیف دینا جو کہ کسی بھی حکومت وقت کی اولین ترجیح ہوتی ہے جس میں سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے
https://twitter.com/Samee237/status/1675026430965735424
دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے 132 کے وی ٹاور،خراب موسم سے گرے ،14 گرڈ سٹیشن متاثر ہو ئے ، 7 گرڈ کل بحال کر دئے گئے 4 کو آج بحال کر دیا گیا ہے ٹاور گرنے سے لاڑکانہ اور دادو کے علاقوں میں سپلائی ایک چوتھائی ہے نئے ٹاور تیزی سے کھڑے ہوتے ہی گرڈ فوری بحال کر دئے جائیں گے
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار
جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش