لاڑکانہ رتوڈیرو میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کا معاملہ۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ہدایت پر ایس ایس پی لاڑکانہ کی تیز ترین چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔
ویسر اور جالبانی گروپس کے خلاف ایکشن کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں۔دونوں گروپس سے وابستہ فرار ہونیوالے افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔دونوں گروپس کے فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا،لاڑکانہ اور رتوڈیرو میں امن و امان کے فروغ اور احساس تحفظ کے شعور کو اجاگر کرنیکے لیئے فلیگ مارچ جاری ہے۔قانون شکن افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے انھیں قرار واقعی سزا دلانا پولیس کے فرائض کا حصہ ہیں۔رتوڈیرو میں امن وامان کے استحکام اور لوگوں کو یقینی تحفظ کی فراہمی کے لیئے پولیس ڈپلائمنٹ مستعد اور الرٹ ہے۔
واضح رہے کہ لاڑکانہ میں دو گروپس کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ میں بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا ہے، مبینہ طور پر راکٹ لانچر بھی استعمال کیے گئے، علاقہ فائرنگ کی گھن گرج سے گونج اٹھا، لوگ گھروں میں چھپ کر جان بچانے پر مجبور ہوگئے تھے،صوبائی وزير داخلہ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لے کر فائرنگ ميں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے
سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے