لاڑکانہ، سیشن کورٹ میں کرونا پہنچ گیا، بینک بھی سیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس لاڑکانہ میں بھی پھیل گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں بھی دو کورونا کے مثبت کیسز سامنے آگئے، محکمہ صحت لاڑکانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے اسٹینو شکیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے مزید دیگر افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تو ٹیکنیشن انچارج عدیل کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آ گیا جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے سیشن کورٹ عملے کے مزید کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث نجی بینک برانچ کو سیل کردیا گیا۔ بینک منیجر عمران شیخ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بینک کو سیل کر دیا گیا ہے انتظامیہ کے مطابق بینک کے تمام عملے کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ میں کورونا وائرس سے لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز میں اضافے کے بعد مزید 4 محلے سیل کر دیئے گئے، لاڑکانہ میں سیل ہونے والے علاقوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

گورنر سندھ میں کورونا وائرس کی تصدیق پر مرتضیٰ وہاب کا اظہار تشویش، عوام سے کی بڑی اپیل

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

لاڑکانہ میں سیل ہونے والے علاقوں میں علی گوہر آباد، سمیع آباد، سامٹیہ روڈ اور قافلہ سرائے کے علاقے شامل ہیں، لاڑکانہ کے علاقے نواں تک، دڑی محلہ اور باقرانی روڈ 5 روز سے سیل ہیں،پولیس نے تمام گلیوں اور مین سڑکیں بھی بند کردیں,مکینون کو گھروں تک محدود کردیا گیا

Comments are closed.