لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نازیبا ،فحش ویڈیو بنا کر شہریوں کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے
ایف آئی اے سائبر کرائم نے سندھ میں کاروائی کی ہے، ایف آئی اے سکھر کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے لال گل نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم مردوں کو ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ میں ملوث تھا ، ایف آئی اے حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیس بک پر لڑکی کی جعلی آئی ڈی بناتا اورمردوں کو فیک تصاویر بھیجتا ، انہیں ویڈیو کال پر لاتا اور پھر انکی نازیبا ویڈیو کی ریکارڈنگ کر لیتا، ملزم ریکارڈنگ کر کے بلیک میل کرتا
ایف آئی اے حکام کے مطابق شکایت پر ایف آئی اے نے کاروائی کی اور ملزم کے قبضہ سے نازیبا ویڈیوز بھی برآمد کر لی ہیں ،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نازیبا ویڈیو بناکر متاثرین کو پہلے ناجائز تعلقات کی پیشکش کرتا ،انکار پر انہیں بلیک میل کرتا، ملزم ویڈیو ڈیلیٹ کروانے کے لئے متاثرین سے بیس سے تیس ہزار روپے مانگتا تھا،ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے 15 کے قریب مردوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں،متاثرین کا تعلق ضلع گھوٹکی کے نواحی علاقے سے ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ FIR نمبر 05/2022 زیر 14, 16, 20, 21, 22, 24 PECA 2016 r/w دفعہ 419, 420 PPC درج کیا گیا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث شخص کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے آج چھاپہ مار کر ایف آئی آر نمبر 06/2022 میں ملزم سید حافظ احمد جان شاہ سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گوگل فوٹوز کلاؤڈ اسٹوریج میں بچوں کے فحش مواد کی بڑی مقدار کو اپنے قبضے میں رکھنے میں ملوث ہے۔ ڈیجیٹل آلات کو مناسب طریقے سے ضبط کر لیا گیا ہے اور تفصیلی تجزیہ کے لیے ڈیجیٹل فرانزک لیب کو بھیج دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے
چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں