لڑکی کوہراساں کرنے والے ملزم کے گرد گھیرا تنگ

0
33

لڑکی کوہراساں کرنے والے ملزم کے گرد گھیرا تنگ

باغی ٹی وی: ملتان، لڑکی کوہراساں کرنےاورتشددکرنےوالاملزم گرفتار کر لیا گیا. پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمدشکیل کےنام سے ہوئی،ملزم اسلام نگر ملتان کا رہائشی ہے، ملزم نےتھانہ قطب پورکےعلاقےمیں گلی سےگزرتی ہوئی لڑکی کو ہراساں کیا تھا،

پولیس اطلاعات کے مطابق ملزم نےلڑکی کو تھپڑمارکرنیچےگرا دیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا .

سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے وقوعہ کا نوٹس ہوئے بروقت مقدمہ درج کر کے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جا رہی ہے۔

واضح‌ رہے کہ ملتان کے تھانہ قطب پور کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص نے لڑکی کو چھڑنے میں حدیں ہی پار کرڈالیں، منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اکیلی لڑکی گلی میں جارہی ہے کہ اس کے پیچھے سے ایک موٹر سائیکل سوار آیا، لڑکی رک کر اس سے کچھ کہتی ہے اور پھر اپنے دفاع میں موٹر سائیکل سوار کو پتھر اٹھا کر مارتی ہے۔

Leave a reply