لڑکی زیادتی کیس، بھولا ریکارڈ کو رہا کرنے کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لڑکی زیادتی کیس میں عدالت نے بھولا ریکارڈ کو رہا کر نے کا حکم دے دیا
عدالت نے بھولا ریکارڈ کی درخواست ضمانت منظور کر لی، ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف ایک لڑکی نے مقدمہ درج کروایا تھا ،آج پولیس نے گرفتاری کے بعد بھولا ریکارڈ کو عدالت میں پیش کیا، ایڈیشنل سیشن جج ممتاز احمد نے ٹک ٹاکر نبیل اکرام عرف بھولا ریکارڈ کی زیادتی کیس میں عبوری ضمانت پانچ مارچ تک منظور کر لی
عدالت میں ٹک ٹاکر نبیل اکرام عرف بھولا ریکارڈ کی جانب سے فہیم کھوکھر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت نے تھانہ غالب مارکیٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی،بھولا ریکارڈ کا کہنا تھا کہ میں بے گناہ ہوں شائستہ نامی لڑکی مبینہ طور پر بلیک میلر ہے میرے پاس ہوٹل خود آئی اور مجھ پر جھوٹا الزام لگا دیا.
ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے شہرت رکھنے والے نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف شائستہ طالب نامی خاتون نے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا
مدعیہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرا نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ سے ٹیلی فونک رابطہ تھا، ملزم نے گزشتہ روز مجھے نجی ہوٹل بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے منہ بند نہ کرنے پر انہیں سنگین نتائج اور تصاویر و ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔مقدمے میں مدعیہ کا کہنا ہے کہ نبیل اکرم عرف بھولاریکارڈ سے ایک سال سے تعلق تھا،شائستہ طالب کہتی ہیں کہ وہ نبیل سے ہوٹل کےکمرے کے اندر جان چھڑانے کی بڑی کوشش کرتی رہیں لیکن نبیل نے اس سے زبردستی کرکے اس کی عزت تار تار کردی ہے ،
ہلٹن ہوٹل گلبرگ میں مشہور ٹک ٹوکر بھولا ریکارڈ کی جانب سے لڑکی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے نوٹس لے لیا،چیرپرسن نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،چیئرپرسن کے نوٹس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر کے مشہور ٹک ٹوکر ملزم بھولا ریکارڈ کو گرفتار کرلیا ، چیئرپرسن نے سی سی پی او لاہور کو دوران تفتیش انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے اور متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی پولیس نے مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل بھجوا دیا وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر چیرپرسن کا متاثرہ لڑکی کے گھر والوں سے رابطہ انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی
چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں
لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار
لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار