عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ ملک بھر کی بار کونسل میں ہڑتال جاری

سینئر قانون دان عبدالطیف آفریدی کی نمازجنازہ بڈھ بیر پشاور میں ادا کردی گئی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کے قتل کے خلاف ملک بھر کی بار کونسل میں آج ہڑتال ہے۔ عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ میں چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اوروفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سمیت وکلاء اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لطیف آفریدی کے قتل کے خلاف پاکستان بارکونسل اور اسلام آباد بارکونسل کی کال پرہڑتال کی جارہی ہے، وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عبدالطیف آفریدی قتل کے خلاف جزوی ہڑتال ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء صرف ہنگامی نوعیت کےکیسزمیں پیش ہورہے ہیں۔

دوسری جانب چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے قتل کوبڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل افتخارگیلانی سے استفسار کیا کہ کیا لطیف آفریدی کا تعلق کوہاٹ سے تھا؟ ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

جس پر وکیل افتخار گیلانی نے بتایاکہ لطیف آفریدی کا تعلق فرنٹیئرریجن سے تھا، جنہیں گزشتہ روز بار روم میں قتل کیا گیا اس واقعہ نے رنجیدہ کردیا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لطیف آفریدی کا قتل افسوسناک واقعہ ہے،عبدالطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ بار روم میں عبدالطیف آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ فائرنگ کرنے والے ایڈووکیٹ سمیع آفریدی شخص کو موقع پر ہی گرفتارکرلیا گیا تھا۔

۔

Shares: