عبدالطیف آفریدی کا بہیمانہ قتل بڑے دکھ کی خبر ہے،وزیراعظم ،وزیر خارجہ و دیگر کا اظہار افسوس

0
61
latif afridi

وزیراعظم شہباز شریف نے عبدالطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لالہ عبدالطیف آفریدی کا بہیمانہ قتل بڑے دکھ کی خبر ہے خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزا دلائیں،خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،عبدالطیف آفریدی نے تمام عمر آئین کی سربلندی اورقانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کی،عبدالطیف آفریدی ایک اعلی ٰقانون دان اور بہادر سیاسی ر ہنما تھے عبدالطیف آفریدی حق کی بات ڈنکے کی چوٹ پر کرتے اور نتائج کی پروانہیں کرتے تھے ،افسوس آج آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی ایک توانا آواز خاموش ہوگئی لالہ عبدالطیف آفریدی کی سیاسی، قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رہے گی

عبدالطیف آفریدی جمہوریت پسند اور شدت پسندی کے سخت مخالف تھے،آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے عبدالطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عبدالطیف آفریدی جمہوریت پسند اور شدت پسندی کے سخت مخالف تھے،عبدالطیف آفریدی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے ،عبدالطیف آفریدی کی جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد ناقابل فراموش ہے، عبدالطیف آفریدی دہشتگردوں اور شدت پسندوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن عبدالطیف آفریدی کے خاندان کے دکھ میں شریک ہے آصف زرداری نےعبدالطیف آفریدی کے خاندان اور خیبر پختونخوا کے عوام سے اظہار تعزیت کیا

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عبدالطیف آفریدی سچے جمہوریت پسند رہنما تھے عبدالطیف آفریدی شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف موثر آواز تھے، عبدالطیف آفریدی کے افسوسناک قتل پر سخت صدمہ ہوا ہے، عبدالطیف آفریدی جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے آواز بلند کرتے رہے، پیپلز پارٹی شہید عبدالطیف آفریدی کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے،بلاول بھٹو نے لطیف آفریدی کےورثاء اور وکلاء برادری کے لیے بھی اظہار افسوس کا پیغام دیا اور کہا کہ دعاگو ہوں کہ لطیف آفریدی کے درجات بلند ہوں اور لواحقین کو صبرجمیل عطا ہو، آمین

وفاقی وزیر شازیہ مری نے سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی کے بہیمانہ قتل کی مذمت و اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔ عبدالطیف آفریدی کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔اللہ پاک سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لالہ عبدالطیف آفریدی کے لرزہ خیز قتل کی جتنی مذمت کی جائے ، کم ہے خیبرپختونخوا لاقانونیت کا شکار ہے، امن وامان کی صورتحال الارمنگ ہے خیبرپختونخوا حکومت سیاسی جوڑ توڑ کے بجائے امن وامان پر توجہ دیتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی پشاور ہائی کورٹ بارکے اندریہ واقعہ ہونا امن وامان کی سنگینی کا ثبوت ہے بہیمانہ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے ایک دن میں راولپنڈی اور پشاور میں دو وکیلوں کو نشانہ بنایاگیا، دونوں جگہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے وفاقی حکومت خیبر پختونخوا اور پنجاب دونوں کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کےلئے پہلے بھی متعدد مرتبہ آگاہ کر چکی ہے لالہ عبدالطیف آفریدی آئین ، جمہوریت اور مظلوم انسانوں کے وکیل تھے
بہادری اور جرات سے سچ بولنا ، ان کا شیوہ اور تعارف رہا اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجہ عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبردے۔ آمین

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق ممبر قومی اسمبلی اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرنے فائرنگ کے نتیجے میں عبدالطیف آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے عبدالطیف آفریدی کی سیاسی اور قانون کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے جان بحق ہونے سے ملک ایک مخلص سیاسی رہنما اور نامور قانون دان سے محروم ہو گیا ہے،

واضح رہے کہ پشاور میں عبدالطیف آفریدی کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، سئینر قانون دان عبد الطیف آفریدی لالا کے قاتل کو پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد نا معلوم مقام منتقل کردیا قاتل کی شناخت عدنان کے طور پرہوئی ہے

گملوں کا کیا قصور تھا ،100وکلا نے حملہ کیا لیکن بدنامی سب کی ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ

بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

یہ عدالت کسی کو کوئی گیم کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

وکلاء احتجاج،ڈی سی آفس بند،جسٹس محسن اختر کیانی کی وکلاء کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند،وکلاء نے مذاکرات میں کیے بڑے مطالبات

Leave a reply