پاکستانیوں کے لیے “آکسفورڈ پاکستان پروگرام” کے نام سے ایک بڑے پلیٹ فارم کا آغاز

0
32

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال، جہاں بے نظیر بھٹو اور ملالہ یوسفزئی دونوں نے اپنی انڈر گریجویٹ ڈگریوں کے لیے تعلیم حاصل کی، میں پاکستانی طلباء کے لیے تعلیمی رسائی اور عوامی سفارت کاری کے ایک بڑے اور نئے پلیٹ فارم کا آغاز “آکسفورڈ پاکستان پروگرام” کے نام سے کیا گیا ہے۔

لانچ میں تقریباً 200 معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں ملالہ یوسفزئی، پاکستان کے ہائی کمشنر معظم علی خان، برطانوی ممبر انِ پارلیمان ناز شاہ، یاسمین قریشی، اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین صہیب عباسی شامل تھے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے سینئر ماہرین تعلیم اور منتظمین نے بھی تقریب میں شرکت کی، جن میں ایل ایم ایچ کی پرنسپل پروفیسر کرسٹین جیرارڈ، مینسفیلڈ کالج کی پرنسپل ہیلن ماؤنٹ فیلڈ کیو سی، اکیڈمک رجسٹرار ڈاکٹر سائرہ شیخ ، ڈائریکٹر بارئے داخلہ انڈر گریجویٹ ڈاکٹر ثمینہ خان شامل تھیں ، ڈائریکٹر برائے داخلہ گریجویٹ ڈاکٹر نادیہ پولینی اور چیف ڈیولپمنٹ آفیسر لیزل ایلڈر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

آکسفورڈ پاکستان پروگرام (“او پی پی”) اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کے ذریعے آکسفورڈ میں پاکستانی اور برطانوی پاکستانی طلباء کی کم نمائندگی کے خلا کو پُر کرنے کے لیے ایک ٹھوس کوشش کی جا رہی ہے۔پروگرام کا مقصد پاکستان کی اکیڈمک پروفائل کو بڑھانا، اور آکسفورڈ یونیورسٹی اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تبادلے کو فروغ دینا بھی ہے۔او پی پی کی قیادت آکسفورڈ کے ماہرین تعلیم اور سابق طلباء کر رہے ہیں، جن میں پروفیسر عدیل ملک، ڈاکٹر طلحہ جے پیرزادہ، ہارون زمان، اور مناہل ثاقب شامل ہیں۔

او پی پی کے شریک بانی اور اکیڈمک لیڈ ڈاکٹر عدیل ملک نے سیکیورٹی پر روایت سے ہٹ کر پاکستان میں علمی بات چیت کو وسیع کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کس طرح سماجی سائنس کے چند مرکزی سوالات کے لیے ایک مفید تجربہ گاہ کے طور پر کام کر سکتا ہے جن میں ماحولیاتی تبدیلی، سماجی انصاف سے لے کر ٹیکس اصلاحات تک شامل ہیں۔

 

ڈاکٹر مالک نے علامہ محمد اقبال لیکچر سیریز (“اقبال لیکچر”) کا آغاز کیا، جسے شاعر، فلسفی اور قانون دان علامہ محمد اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
اقبال لیکچر کی افتتاحی تقریب جمعرات 19 مئی 2022 کو دادابھائے فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس میں کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر وائل بی حلق نے “سلطنت اور دولت کی اخلاقیات: ابن خلدون اور جدید ریاست” کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ اس لیکچر کو پاکستان بھر کی 20 یونیورسٹیوں میں لائیو سٹریم کیا گیا۔

او پی پی کے شریک بانی ڈاکٹر طلحہ جے پیرزادہ نے بتایا کہ او پی پی کے حصے کے طور پر مختلف اقدامات کو فنڈ دینے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں تقریباً 1 ملین پاؤنڈ کے وعدے حاصل کیے جا چکے ہیں، جس میں پاکستانی نژاد آکسفورڈ میں گریجویٹ طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام بھی شامل ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان کی 220 ملین آبادی میں سے 60 فیصد سے زائد افراد کی عمر 30 سال سے کم ہونے کے باوجود ہر سال پاکستان کے بیس سے زائد طلباء فنڈز کی کمی کی وجہ سے آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے گریجویٹ پیشکش لینے سے قاصر ہیں۔

او پی پی کے ایک اور شریک بانی، ہارون زمان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح برطانیہ کی دوسری سب سے بڑی نسلی اقلیتی برادری ہونے کے باوجود، برطانوی پاکستانی آکسفورڈ یونیورسٹی میں سب سے کم نمائندگی کرنے والے گروپ ہیں۔مسٹر زمان نے او پی پی کے برسری پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا، جو آکسفورڈ میں موجودہ پاکستانی نژاد گریجویٹ طلباء کو اضافی مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے او پی پی کے رسائی پروگرام کا بھی آغاز کیا، جو آکسفورڈ کے طلباء اور حالیہ سابق طلباء کے اسکولوں کے دوروں کو سہولت فراہم کرے گا، تاکہ برطانیہ کے اسکولوں میں آکسبرج کے متوقع درخواست دہندگان سے بات چیت کی جا سکے جو برطانوی پاکستانی طلباء کی زیادہ تعداد والے علاقوں میں واقع ہیں، ساتھ ہی پاکستان میں سکولوں کے ساتھ ورچوئل مصروفیات بھی شروع کی جائیں۔

او پی پی کی آؤٹ ریچ لیڈ مناہل ثاقب نے او پی پی کا انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جس کے ذریعے او پی پی آکسفورڈ اور پاکستانی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل افراد کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے وینچر فار پاکستان کے ساتھ شراکت کرے گا۔ یہ پروگرام شرکاء کو پاکستان کے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

اس موقع پر ورلڈ بینک میں پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ناجی بینہسین نے او پی پی کے ساتھ ایک نئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا جس کے تحت آکسفورڈ یونیورسٹی کے چار اور پاکستان کی ایک پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے چار طلباء ہر سال اسلام آباد میں موجود عالمی بینک کے دفتر میں انٹرن شپ کرنے کے قابل ہوں گے۔

ملالہ یوسفزئی، جو اب تک نوبل انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت ہیں، نے او پی پی کے حصے کے طور پر آکسفورڈ میں پاکستانی خواتین کے لیے گریجویٹ اسکالرشپ کے قیام کا اعلان کیا اور خواہش ظاہر کی کہ او پی پی یونیورسٹی میں ایک دیرپا منصوبہ بنے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی او پی پی کو تعلیمی رسائی اور مصروفیت کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم کوشش قرار دیا۔انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ او پی پی کی طرف سے LMH کی حمایت کی جا رہی ہے، وہ کالج جہاں ان کی پیاری والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے تعلیم حاصل کی تھی۔
LUMS کے بانی سید بابر علی نے بھی اس اقدام کو ایک تاریخی کوشش قرار دیا جس میں بڑی تبدیلی کی صلاحیت موجود ہے۔

روڈس ہاؤس کی وارڈن اور رہوڈز ٹرسٹ کی سی ای او ڈاکٹر الزبتھ کس نے پاکستان کے لیے دوسری روڈز اسکالرشپ کے لیے روڈز ٹرسٹ کی مہم کا اعلان کیا، جس کو او پی پی کی حمایت حاصل ہے۔TRG Global کے سی ای او محمد خیشگی کی قیادت میں پاکستانی رہوڈز کے اسکالرز کا ایک گروپ اس مقصد کے لیے پہلے ہی 60 ہزار ڈالرز اکٹھا کر چکا ہے۔

سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری

بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا

ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا

اگست سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونےکا امکان:اوپیک نے روس سے مدد مانگ لی

Leave a reply