ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن ،17غیرقانونی عمارتیں مسمار اور سربمہر
لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر شعبہ ٹاو ن پلاننگ زون فور نے جوہرٹاو ن، ڈیفنس روڈ، پائن ایوینو، خیابان جناح اور یو ایم ٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے 17غیرقانونی عمارتیں مسمار اور سربمہر کر دیں۔آپریشن کی نگرانی چیف ٹاو ن پلانرایل ڈی اے طاہر میو نے کی۔اس موقع پر چیف ٹاﺅن پلانر نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔

ایل ڈی اے کے عملے نے یوایم ٹی روڈ پر ایک غیرقانونی بیسمنٹ کی تعمیر مسمارکر دی۔ مسجد تقویٰ کے عقب میں واقع غیرقانونی رہائشی سٹرکچر سربمہرکر دیاگیا۔پلاٹ نمبر50اے ون پی آئی اے سوسائٹی میں غیرقانونی دکانیں مکمل طور پر مسمارکر دی گئیں۔پلاٹ نمبر242،243،اور244 بلاک سی، پی آئی اے سوسائٹی پر قائم غیرقانونی تعمیرات مسمارکر دی گئیں۔پائن ایونیو سکیم میں واقع دو غیرقانونی اسٹیٹ آفس سربمہرکر دیئے گئے۔ڈیفنس روڈپرزیر تعمیر غیرقانونی پلرز مسمارکر دیئے گئے۔مین بلیوارڈ جوہر ٹاو ن میں غیرقانونی ریسٹورینٹ سربمہرکیا گیا۔قادر توپباش چوک پر ایک غیر قانونی چاردیواری مسمار کی گئی اورفروٹ، سبزی، گوشت کی عارضی دکانیں ہٹا دی گئیں۔

واپڈا ٹاو ن میں پلاٹ نمبر11بلاک ایم پر قائم ایک عمارت سربمہرکر دی گئی۔ایئر لائن سوسائٹی میں پلاٹ نمبر477اے پر قائم پراپرٹی آفس سربمہرکردیا گیا۔پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں پلاٹ نمبر46سی پر قائم دکانیں سربمہرکر دی گئیں۔پلاٹ نمبر22آر ٹو جوہرٹاو ن پر زیر تعمیر عمارت مسمارکر دی گئی۔پلاٹ نمبر881اور882 بلاک آر ون جوہرٹاو ن پر غیرقانونی زیر تعمیرعمارتیں مسمارکی گئیں ۔یوسی پی کے قریب رہائشی عمارت کے کمرشل استعمال پراسے سربمہر کر دیا گیااورجوہرٹاون میں ایک غیرقانونی کیفے سربمہر کر دیا گیا

ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن، متعددغیر قانونی عمارتیں، دکانیں، شورومز مسمار اور سربمہر

خاتون نے کی 11 برسوں میں 8 افراد سے شادی، سب کو دیا دھوکہ

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطا

Shares: