معروف اسکالر شجاع الدین شیخ تنظیم اسلامی کے نئے امیر منتخب
لاہور:معروف اسکالر شجاع الدین شیخ تنظیم اسلامی کے نئے امیر منتخب، اطلاعات کے مطابق معروف اسلامی آرگنائزیشن تنظیم اسلامی کے نئے امیر کا اعلان کردیا گیا ہے ، اس حوالے سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معروف اسکالر شجاع الدین شیخ تنظیم اسلامی کے نئے امیر منتخب ہوگئے ہیں
تنظیم اسلامی کے ترجمان مرزا ایوب بیگ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ چونکہ حافظ عاکف سعید کافی عرصے سے علیل تھے اورتنظیم کی ذمہ داریاں احسن انداز سے اداکرنے سے قاصر تھے
مرزا ایوب بیگ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حافظ عاکف سعید نے معذوری کا اظہار کرتے ہوئے دستبرداری کی خواہش کا اعلان کرتے ہوئے یہ معاملہ تنظیم کی مجلس عاملہ کےسامنے رکھا
ترجمان کی طرف سے اس بات کا اعلان کیا گیا کہ معروف اسکالر شجاع الدین شیخ تنظیم اسلامی کے نئے امیر منتخب کرلیئے گئے ہیں اوروہ عرصہ 22 سال سے تنظیم کے ساتھ وابستہ ہیں اورکئی اہم عہدوں پرکام کرچکے ہیں،