لاہور:نوازشریف کےریاست مخالف بیانیہ نے لیگیوں کے سرشرم سےجھکا دیئے:لیگی ایم پی اے کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتیں، اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جلیل احمد شرقپوری پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے دفتر پہنچ گئے، ن لیگی رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

جلیل احمد شرقپوری نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

 

https://twitter.com/Mianjalilahmad/status/1310212094524928003

اعجاز چوہدری نے نواز شریف کی تقریر پرن لیگی ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ(ن) لیگ کے رکن پارلیمنٹ مفرور نواز شریف پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، نواز شریف کی تقریر بھارت اور اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش تھی۔صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ اشتہاری مجرم کے بیان کو ملک کے غیور عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کر دیا جس کے بعد ن لیگ کی طرف سے لیگی ایم پی اے کی رکنیت معطل کر دی گئی۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی ہدایت پر ن لیگی ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

سابق وزیراعظم کی طرف سے اے پی سی میں پاک فوج مخالف تقریر کرنے پر جلیل شرقپوری نے میاں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالیہ اے پی سی میں پاک فوج مخالف تقریر قومی مفاد کے سراسر خلاف ہے، مجھ سمیت محب الوطن پاکستانیوں کی کثیر تعداد ایسے منفی موقف سے اعلان برات کرتی ہے ،افواجِ پاکستان ملکی سلامتی کی خاطر سرحدوں پر اپنا تن، من، دھن قربان کرنے پر تیار ہیں۔

Shares: