لیگی رہنماؤں کے بیانات نے ن لیگ میں تقسیم کو مزید واضح کردیا،فواد چوہدری

0
51

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے (ن) لیگ میں تقسیم کو مزید واضح کردیا ہے، پیپلز پارٹی کو بھی آصف زرداری سے آگے نکلنا چاہیے-

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے (ن) لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضح کردیا ہے، (ن) لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آجائے گی جو اچھی بات ہے تاہم پیپلز پارٹی کو بھی آصف زرداری سے آگے نکلنا چاہیے، ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی اور اب کرما دیکھ رہے ہیں۔

ن لیگ،پی پی اور جے یو آئی ف سمیت سیاسی جماعتوں کےکھاتے کھلنے چاہئیں:فواد چودھری

فواد چوہدری نے کہا کہ ‏اس مہینے خیبرپختونخوا اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے پی میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کرسکے یہی حالت پنجاب میں ہوگی۔

بہت جلد پنجاب میں کھویا ہوا مقام حاصل کرلیں گے:ن لیگ عملا ختم ہوچکی:بلاول بھٹو

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور وہی وزیراعظم کے لیے ہمارے امیدوار ہوں گےمریم نواز وزارت عظمیٰ کی امیدوار نہیں، وہ الیکشن لڑنے کی اہل نہیں الیکشن جب بھی ہوں ہمارے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔

وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف یا مریم نواز؟ شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں بلکہ وڈیروں کا گینگ ہے ،عامر خان

Leave a reply