fbpx

کراچی:لیمارکیٹ کے معروف ہوٹل کے قریب گرنیڈ حملہ

کراچی:دہشت گردوں کی جانب سے لیمارکیٹ کے قریب گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے گرنیڈ بلاسٹ نہ ہوسکا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو حصار میں لے لیا ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا،ریسکیو اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود تھی-

لکی مروت: اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے قریب سڑک کنارے دھماکہ

گرنیڈ لیمارکیٹ کے معروف نعمت کدا ہوٹل کے قریب پھینکا گیا نعمت کدا ہوٹل لیمارکیٹ کے مصروف ترین مقام پر قائم ہے یپئر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی-

پولس حکام کے مطابق لیمارکیٹ میں ایمان سٹی پروجیکٹ کے دفتر پاس سے ایک دستی بم برآمد ہوا بم اندر سے بالکل خالی تھا صرف ظاہری ساخت ٹھیک تھی، بم پھینکنے والوں کا تا حال معلوم نہیں ہوسکا ہے،پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے-

پی ٹی آئی کی سابق خاتون رکن اسمبلی پر گولیاں چل گئیں