تشریف لائیں ، آزادی مارچ کریں،حکومت نے جال تیارکرلیا

اسلام آباد:حکومت نے آزادی مارچ سے نبٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی ، دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو پیشکش کی ہے کہ وہ پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج کریں تو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔

ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام کیوں نہیں نکالا جارہا، وزیراعظم 

حکومتی اور رہبر کمیٹیوں کے اجلاس کے دوران ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران درانی ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو اپنی پیشکش سے آگاہ کیا۔ضلعی انتظامیہ نے اس موقع پراس بات کا اظہار بھی کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ آزادی مارچ کوتمام تر سہولیات فراہم کی جائیں

مولانافضل الرحمن نفرت اوربغاوت کادرس دیتے ہیں ، ہائی کورٹ

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران نے اپنی آمد کے متعلق کہا کہ وہ حزب اختلاف سے تمام نکات پر بات چیت کرنے کے لیے آئے ہیں۔وفاقی پولیس افسران نے رہبر کمیٹی کو بتایا کہ وہ پریڈ گراونڈ میں احتجاج کریں توشرکائے احتجاج کوبہتر انداز سے سہولیات دے سکتے ہیں‌

رہبر کمیٹی کے مطالبات سامنے آگئے،پرویزخٹک ڈٹ گئے

Comments are closed.