لاہور گرامر سکول کا ڈرامہ ٹیچراور اداکار عمیر رانا بھی ننھی طالبات کو ہراساں کرنے میں شامل

باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق :لاہور گرامر سکول میں کم عمر طالبات کو جسنی طور پر ہراساں کیے جانے پر ایک اور اہم نام سامنے آگیا ہے جس میں ڈرامہ ٹیچر عمیر رانا بھی شامل ہے . ٹیچر عمیر رانا اداکار بھی ہیں . لاہور گرامر سکول میں اس ہراسانی کی وجہ سے پہلے بھی چار اساتذہ کو فارغ کردیا گیا ہے . انسٹا گرام پر ایک سکرین شارٹ شیئر ہے جس میں ایک طالبہ نے کہا بتایا کہ ڈرامہ کے ٹیچر عمیر رانا بھی ہمیں پڑھاتے وقت ہمارے ساتھ ایسا رویہ اپناتے تھے جو ہمارے لیے تکلیف دہ تھا.اس کی باڈی لینگوئج بہت بری تھی اور زبان سے بھی ہمارے لیے غیر مناسب جملے بولے جاتے تھے.

بہت ساری طالبات اداکار کی اہلیہ مائرہ عمیر رانا کو جو گرامر سکول میں انتظامیہ کا حصہ ہیں عمیر رانا کے اس رویے کی شکایت کی لیکن مائرہ متاثرہ طالبات کی مدد کرنے کے بجائے ، الزام تراشی کی بات کر کے ڈانٹ دیتی تھی ، ایک طالبہ نے انکشاف کیا کہ جب بھی لڑکیاں اس سے شکایت کرتی تھیں تو وہ انہیں سرزنش کرتیں ۔طالبہ لکھتی ہے ، "اس نے متاثرہ طالبات سے یہاں تک کہا کہ وہ اپنی شکایات کے لئے اس کے پاس نہ آئیں.
واضح رہے کہ لاہور گریمر سکول میں طالبات سٹاف کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے پراہم قدم اٹھا لیا گیا.لاہورگرامر اسکول (ایل جی ایس) کی طلبات کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد ، اسکول اتھارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ،لاہور گریمر سکول کی چند طالبات نے جرتمندانہ قدم اٹھاتے ہوئے جنسی ہراسانی کے الزامات کو متعلقہ ذمہ داران تک پہنچایا اور مرد اساتذہ اور سٹاف کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں‌کیے جانے پر آواز اٹھائی ہے .

بہت سی لڑکیاں جنہوں نے بتایا کہ نام نہاد اساتذہ ان مختلف جگہوں پر بلا لیتے تھے ، جن کو کلاسوں میں ، آڈیٹوریم میں ، کینٹین میں ، اور دیگر مقامات پر انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ ایک ایسا کیس سامنے آیا جس میں متاثرہ لڑکی نے اسکول کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ اپنے استاد سر وڑائچ کے خلاف کچھ کارروائی کرے جس نے اسے ہراساں کیا لیکن بالآخر مس مائرہ رانا (پاکستانی اداکار عمیر رانا کی اہلیہ) اور مسز شکیل نے اسے مسئلے کو وہیں ڈھپ کردیا۔ تاکہ ان کے اسکول کی ساکھ متاثر نہ ہو.
ان ہی الزامات کے بعد سابق سینئر سکول طالبہ کی ایک وسیع اور تفصیلی گواہی کے بعد اسکول انتظامیہ نے آخر کار اس معاملے کو دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول کے پرنسپل غیاث صابر۔ ، بطور کنوینر نائب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن شاہد علی شاہ ، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، ایم ایس ٹی سعدیہ نسیم بطور ممبر ہوں گی ،

لاہورگریمر سکول کی طالبات کے ہراسگی کے واقعات پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

Shares: