لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔
باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل بینچ نے کی۔
ایشیا کپ: معروف پاکستانی اور بھارتی ایپس کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ
دو رکنی بینچ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کر لی جسٹس انواز الحق پنوں کی جانب سے کیس سننے سے معذرت کے بعد مریم نواز کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کی تھی مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی-
عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعت سے نہیں پاکستان سے ہے،شرجیل میمن
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔
یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کےبعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔