عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعت سے نہیں پاکستان سے ہے،شرجیل میمن

0
82
sharjeel

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ قانون سب پرلاگو ہوتا ہے، عمران نیازی آج تک لاڈلہ ہیں،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت سے کسی سیاستدان نے آج تک امداد نہیں لی، عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعت سے نہیں پاکستان سے ہے،عمران خا ن کو الیکشن کمشنر،عدلیہ اور فوج مرضی کی چاہیے،فرح خان پیسے لیکر ٹرانسفر پوسٹنگ کرواتی رہی ہیں ،عمران خان کی بہن اربوں روپے کی ایمنسٹی لیتی رہی ہیں،وہ جو زہراگل رہا ہے اس سے نوجوانوں کے ذہن خراب ہورہے ہیں،یہ نارمل حالات بلکل نہیں ہیں، پانی جہاں جہاں جا رہا ہے اپنے ساتھ تباہیاں لیکے جا رہا ہے,کیا اس ملک میں کوئی محب وطن پاکستانی ایسے حالات میں ایسی باتیں کرسکتا ہے جو عمران خان کر رہا ہے,

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب کے باعث 601 اموات ہوئیں، اور 11 ہزار سے زائد افراد زخمی ہونے، سیلاب کے باعث ملک بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے، سیلاب کے باعث یہ نارمل حالت نہیں ہے اس وقت پانی کے ساتھ جنگ چل رہی ہے،متاثرین کو کھانا، پانی اور ادوایات دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ کے رہے ہیں جہاں سول انتظامیہ نہیں پہنچ سکی وہاں پاک فوج راشن تقسیم کر رہی ہے،ایک لاکھ ترپال شیٹس بھی فراہم کی گئی ہیں،نکاسی آب کے لیے پوری کوشش کی جارہی ہے سندھ بھر میں 2ہزار سےزائد ریلیف کیمپ بناۓ گئے ہیں، جہاں پر متاثرین کو بنیادی سہولتیں دی جارہی ہیں، امید ہے اگلے 8، 10 گھنٹے میں انڈس ریور کا لیول نیچے آئے گا،ایلس بند پر پانی کا دباو آئےگا، نکاسی شروع ہوگی، کچھ دن لگیں گے،مچھر سے مویشی بھی متاثر ہورہے ہیں پوری کوشش ہے مویشیوں کو بچایا جائے،مویشیوں کے لیے ویکسی نیشن کا بندوبست کریں گے بچوں کے لیے بھی کھانے کا انتظام کیا جارہا ہے سیلاب سے نقصانات کا حتمی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا، جہاں جہاں پانی کم ہو رہا ہے ،نقصانات کا پتہ لگ رہا ہے متاثرین میں مچھردانیاں تقسیم کردی گئی ہیں،

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

Leave a reply