سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے ایشیاکپ میں افغان کرکٹر کی جانب سے قومی کرکٹر آصف علی سے بدتمیزی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے افغان بالر کی جانب سے آصف علی سے غیر شائستہ زبان کے استعمال اور نازیبا اشارے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی ہار کی واحد وجہ تکبر ہے جسے اللہ تعالیٰ بھی پسند نہیں کرتا ایک پٹھان نے دوسرے پٹھان کو پھینٹی لگا دی-


انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹرز کا ایسا رویہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا، پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں کا مشکل وقت میں ساتھ دیا لیکن کھیل میں ایسے انداز اپنانا ناقابل قبول ہے –

انہوں نے کہا کہ آصف علی کو دھکا مارا گالی نکالی کھیل کھیلو اس طرح بدتمیزی تو مت کرو بدتمیزی برداشت نہیں پو گی اسی لئے اللہ نے آپ کو سزا دی اسی لئے اللہ نے ایک پٹھان سے دوسرے پٹھا ن سے چھکا مروا کے ذلیل کیا-


سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ نسیم شاہ نے میچ جیتنے کے بعد جو ردعمل دیا وہ آصف علی کے ساتھ بدتمیزی کی وجہ سے تھا، نہ صرف نسیم شاہ سخت غصے میں تھا بلکہ پاکستان کی پوری ٹیم کامیابی کے بعد شدید غصے میں میدان میں داخل ہوئی تھی۔

’میچ اتنا کلوز نہیں ہونا چاہیے تھا‘: پاکستان کی جیت پرشاہد آفریدی کا تبصرہ

شعیب اختر نے 19 سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سپر اسٹار ہے، وہ پاکستان کے برانڈ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔


سوشل میڈیا پر وائرل اس تلخ کلامی تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ واقعہ کی جانبدارانہ اور یک طرفہ نمائندگی ہے ہم سب جانتے ہیں کہ وہاں کیا ہوا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں افغان شائقین کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور پاکستانی شائقین پر حملہ کررہے ساتھ ہی لکھا کہ افغان شائقین یہی کر رہے ہیں یہ وہی ہے جو انہوں نے ماضی میں متعدد بار کیا ہے۔ یہ ایک کھیل ہے اور اسے صحیح جذبے کے ساتھ کھیلنا اور لیا جانا چاہئے۔


شفیق ستانکزئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگ کھیل میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کا ہجوم اور آپ کے کھلاڑیوں دونوں کو کچھ چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

ایشیاکپ سپر 4:شانداراورسنسنی خیزمقابلے کے بعدپاکستان نےافغانستان کوشکست دے دی

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قومی بیٹر آصف علی اور افغان بالر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا-

میچ کے 19 ویں اوور میں سنسنی خیز لمحات میں پاکستانی بیٹر آصف علی افغان بالر فرید احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو افغان بولر نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے۔

جس پر آصف علی نے ردعمل دیتے ہوئے افغان بولر پر بلا اٹھایااور دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا آصف علی نے فرید احمد کی جانب مکا بھی لہرایا۔دیگر کھلاڑیوں اور امپائر نے بیچ میں آکر جھگڑا ختم کروایا۔

کھیل ختم ہونے کے بعد میچ ریفری نے دونوں کو طلب کیا اور معاملے پر سماعت کی۔ میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

Shares: