بہن کوگھر کیوں لے گئے،بہنوئی نے 2سالوں کو قتل کردیا

لاہور: پسند کی شادی کرنے والے شخص نے2سالوں کو قتل کردیاکیونکہ وہ اپنی بہن کواپنے گھر لے گئے تھے

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، ملزم فہد نے ساتھی کے ساتھ مل کر دونوں بھائیوں کو قتل کیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی بہن نے ملزم فہد سے پسند کی شادی کی تھی، مقتول اپنی بہن کو واپس اپنےگھر لائے جس پر ملزم کو غصہ تھا۔

Leave a reply