لاہور میں سیکورٹی کے دعووں کی قلعی کھل گئی،عدالت کے باہر دن دیہاڑے گولیاں چل گئیں،ایک شخص جاں بحق

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان کے حوالہ سے بزدار سرکار کی قلعی کھل گئی، دن دہاڑے عدالت کے باہر گولیاں چل گئیں، ملزمان قتل کر کے فرار ہو گئے، پولیس منہ دیکھتی رہی

واقعہ لاہور کے معروف ترین علاقے سیشن کورٹ کے باہر پیش آیا،جہاں سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

سیشن کورٹ لاہور میں محمد شریف ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر عبوری ضمانت پر 302 کے ملزم کو دماغ میں گولی مار کر قتل کردیا گیا،محمد نواز درخواست ضمانت کروانے سیشن کورٹ پیش تھا،ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ،واقعہ کے بعد سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید سیشن کورٹ پہنچ گئے، سربراہ لاہور پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، ایس پی سٹی آپریشنز، ڈی ایس پی اسلام پورہ بھی ہمراہ موجود تھے

بزدار کے لاہور میں گولیاں چلنے لگیں،فائرنگ کے 3 واقعات میں 2 افراد جاں بحق،2 زخمی

پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

سی سی پی او لاہور نے بار عہدیداران سے ملاقات بھی کی، سی سی پی او لاہور نے ایس پی سٹی آپریشنز کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، سی سی پی و کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ کے داخلی و خارجی راستوں پر لگے کیمروں سے مدد لی جائے، ذمہ داروں کا تعین کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے،

واضح رہے کہ عدالت کے باہر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی واقعات پیش آ چکے ہیں،

احاطہ عدالت میں گولیاں چل گئیں، پیشی پر آیا عمر قید کا قیدی جاں بحق

Leave a reply