لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسہ کے موقع پر ٹریفک انتظامات مکمل

0
44

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسہ کے موقع پر ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کے جلسہ کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 201اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈائیورشن پوائنٹس اور متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور جلسہ کے وقت صدر سے مری روڈ جانے والی ٹریفک کو مریڑ چوک سے ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ کمیٹی چوک انڈر پاس سے لیاقت باغ کی طرف جانے والی ٹریفک کو متبادل راستے پر ڈائیورٹ کیا جائے گا اور راجہ بازار سے مری روڈ آنے والی ٹریفک کو DAVکالج چوک اوراکبر انٹر نیشنل ہوٹل سے ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام پوائنٹس پر ٹریفک پولیس ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ جلسہ کے اوقات میں شہری مری روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Leave a reply