لاہور:ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف اس وقت لبرٹی تحریک انصاف کے کارکنان اب تک ایک گاڑی کو مکمل تباہ کرنے سمیت کئ چینلز کی ڈی ایس این جیز کو بھی نقصان پہنچا چکے ہیں,سمجھ سے باہر ہے یہ احتجاج کس کے خلاف ہے۔
لبرٹی تحریک انصاف کے کارکنان اب تک ایک گاڑی کو مکمل تباہ کرنے سمیت کئ چینلز کی ڈی ایس این جیز کو بھی نقصان پہنچا سکے ہیں,سمجھ سے باہر ہے یہ احتجاج کس کے خلاف ہے۔ pic.twitter.com/OU9qsuq9qq
— Khawar Mughal (@khawar_M_Khan) July 22, 2022
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جناح پارک ایف نائن کے باہر اجتحاج جاری ہے جبکہ لبرٹی چوک لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے ایف نائن پارک کے سامنے احتجاج کے باعث روڈ بلاک ہوگئی جبکہ پشاور میں عمران خان کی کال پرپی ٹی آئی کے ہشتنگری چوک میں احجاجی کارکنان کی جانب سے ٹائر جلا کر ٹریفک کو آمد ورفت کےلیے بند کردیا گیا۔
لبرٹی چوک عوامی مینڈیٹ کے دفاع میں کھڑا ہے اس وقت۔ pic.twitter.com/rHTCkTMdbq
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 22, 2022
کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شاہ فیصل نرسری پر احتجاج کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں انتظامیہ نے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھادی گئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام اہم مقامات وتنصیبات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی، امن وامان بحال رکھنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔