لاہور:‘شیر کا شکارنہیں کیا جاسکتا:شیرکی فطرت ہے کہ وہ دوسروں کا چیرپھاڑکرتا ہے ، اطلاعات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ (ن) لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا،
مریم نواز نے شیرکی عادت اوراس کے ماضی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیرکا شکارنہیں کیا جاسکتا ، شیردوسروں کا شکاربھی کرتا ہے چیرپھاڑ بھی کرتا ہے اورپھرسب دیکھتے رہ جاتے ہیں ،
مسلم لیگ ن ھار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے۔۔۔
شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا۔ شیر کو ہرانے کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے۔ انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے! مسلم لیگ ن اپنا اور NA 249 کے عوام کا حق واپس لے کے رہے گی انشاءاللّہ!— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 30, 2021
مریم نے مزید کہا کہ انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے، نون لیگ اپنا اور این اے249کے عوام کا حق واپس لےکر رہےگی۔
اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی تو سرِ تسلیم خم ہوگا، مگر بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والا ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ کیا جائے گا، اس بارے میں کوئی غلط فہمی میں نہ رہنا