لاہور:لاہورنشترکالونی ایک طرف لوگ کرونا سے خوفزدہ تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ سے پریشان ،اطلاعات کے مطابق لاہوری اس وقت ایک ہی وقت میں کئی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، ایک طرف کرونا کی وجہ سے پریشان ہیں تو دوسری طرف بجلی نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ سخت پریشان دکھائی دیتے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق باغی ذرائع کے مطابق نشترکالونی اورگردونواح میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کوپینے پلانے اورنہانے کے لیے پانی کے نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں ،اورگھروں سے احتجاج کرتے ہوئے باہرنکل آئے ہیں‌

ادھرمقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لیسکواکثروبیشتربغیراطلاع کے بجلی لے جاتی ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کا پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ادھر باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لوگ ایک طرف توگھروں میں محصورہیں تو دوسری طرف لیسکو کی سستی اورنااہلی کی وجہ سے پریشان ہیں

Shares: