لوڈ شیڈنگ کم یا ختم کرنے میں مزید کتنے دن لگ جائیں گے حماد اظہر نے دلاسہ دے دیا

لوڈ شیڈنگ کم یا ختم کرنے میں مزید کتنے دن لگ جائیں گے حماد اظہر نے امید دلا دی

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ چند پلانٹس کی ٹیکنیکل بندش کےباعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی، آج رات تک متبادل ذرائع سے 1100میگا واٹ بجلی مہیا کرنےکی کوششیں کی گئیں،تربیلا سے 3000 میگا واٹ بجلی 4 سے6 روز میں نظام میں واپس شامل ہوجائیگی،

اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہے.ادھر یہ خبربھی حیران کن ہے کہ وزارت پانی و بجلی اورمتعلقہ تقسیم کار کمپنیاں بجلی کی بندش سے لاعلم ہیں اوران کو کوئی پتہ نہیں کہ کہاں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے.

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا

ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی کی جانب سے اعلانیہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر مکمل خاموشی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے. ادھر ذرائع کے مطابق آئیسکو ریجن میں کنسٹرکشن ورک کے نام پر مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ جنوبی پنجاب ،سندھ کے بیشتر علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے

Comments are closed.