بلدیاتی ایکٹ 2013 کےغیرفعال،2019 نافذ، نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
لاہور:پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ 2013 معطل اور بلدیاتی ایکٹ 2019 نافذ، کمشنر لاہوراورصوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت دوبارہ چارج سنبھال لیا، پہلی بارتحصیلدار کو بھی بلدیاتی ادارے کے ایڈ منسٹریٹرکا چارج دے دیا گیا۔
بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ
بلدیاتی ایکٹ 2013 کےغیرفعال ہونے پرکمشنرآصف بلال لودھی نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت بطورایڈمنسٹریٹرمیٹرو پولیٹن کارپوریشن کادوبارہ چارج سنبھال لیا، تاہم لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت نئے الیکشن کی تیاریوں کی ذمہ داری بیوروکریسی کو سونپ دی گئی۔
ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج
پنجاب میں چارسو پچپن ادارے بنا کر نئے ایڈمنسٹریٹرتعینات کر دیئے گئے، ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر سمیت تحصیلدار بھی ایڈمنسٹریٹر ہوں گے، نوٹیفکیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت جاری کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے سیکشن 306 کے تحت بلدیاتی اداروں کے نئےسربراہ کی تعیناتی کےاحکامات جاری کیے گئے۔
پاکستان میں کرتاپورراہداری کا افتتاح،بھارت نے جواب میں بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا
ایڈمنسٹریٹرز پنجاب کے نئے سربراہان کے انتخاب تک فرائض سر انجام دیں گے، نئے قانون کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے سربراہ کمشنر ہوں گے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرمیونسپل کارپوریشن اورمیونسپل کمیٹی کا سربراہ ڈی سی ہوگا جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹرومیونسیپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرز متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرہوں گے۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے مطابق میونسپل کمیٹی کاسربراہ کا ایڈمنسٹریٹر تحصیلدار ہو گا، جبکہ ٹاون کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوگا۔