ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج

0
36

راولپنڈی : ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج نے بھارتی میڈیا کی طرف سے پاک فوج پر طنز اور کرتاپورراہداری کی اہمیت کم کرنے کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جتنے مرضی ڈرامے کرلے جیت پھر بھی پاکستان کی ہوگی، بھارت یہ یاد رکھے کہ پاکستان نے جس دن اقلیتوں کو خوشیاں دینے ان کی مذاہب کو عزتیں دینے اور تمام مذاہب کو ایک مقام دینے کا اعلان کیا ہے بھارت نے اسی دن کا انتخاب کرکے بھارت میں‌ رہنے والی اقلیتوں کی دل آزاری کا فیصلہ کیا ہے

ترجمان پاک میجر جنرل آصف غفور نے یہ پیغام بھارتی میڈیا کیطرف سے کرتاپورراہداری کو ثبوتاژ کرنے کی کوششوں کے اظہار کے بعد جاری کیا ، معروف بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے پاکستان دشمنی میں ایک ٹویٹ جاری کیا جس میں یہ کہا گیا کہ بھارت نے پاکستان کی اسٹریٹیجی کے مقابلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی اسٹریٹجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

عوام کی سہولت کے لیے "قیمت پنجاب ایپ” لانچ کردی گئی

ایڈین ایکسپریس نےٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ یقینا پاکستانی خفیہ ایجنسی ، آئی ایس پی آر اور جی ایچ کیو کو بھارتی حکمت عملی کی توقع نہ تھی جو بھارت نے دکھا دی ہے ، انڈین ایکسپریس نے یہ بھی لکھا ہےکہ شاہ محمود قریشی کی کشمیر کے مسئلہ کو اجاگرکرنے کی کوشش کا بھی توڑ ہے ، کل 9 نومبر کو دنیا کی توجہ کرتارپور پرنہیں بلکہ بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد کے فیصلے پر ہوگی اور بھارت پاکستان کی حکمت عملی کو ناکام کرنے میں کامیاب ہوجائے گا

بھارتی میڈیا جھوٹا، کل سازشیں اورشرارتیں دم توڑ جائیں گی ، ترجمان پاک فوج

دوسری طرف انڈین ایکسپریس کے جارحانہ ٹویٹ کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے بہت خوبصورت جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ یہ پاکستان کے لئے PR تباہی نہیں بلکہ ہندوتوا سےانسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے۔ اچھا ہے آپ کی عدالت نے بابری مسجد فیصلہ کے لیے اسی تاریخ کا انتخاب کیا جب پاکستان دوسرے مذہب کے احترام میں قدم اٹھا رہا ہو گا۔ اسی وقت انڈیا کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گا۔ دنیا انڈیا کی بدصورتی دیکھے گی۔

Leave a reply