لاک ڈاؤن، گھروں میں فاقے، شہری باہر نکل آئے، درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی

0
54

لاک ڈاؤن، گھروں میں فاقے، شہری باہر نکل آئے، درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران غریب شہریوں نے بھوک سے تنگ آ کر ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی

یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی وزیراعظم مودی کے حلقہ انتخاب گجرات میں شہریوں نے بھوک سے تنگ آ کر لاک ڈاؤن توڑ دیا اور گھروں سے نکل کر توڑ پھوڑ کی ، اس دوران شہریوں نے درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی،پولیس موقع پر پہنچی اور شہریوں پر تشدد کیا اور کچھ کو گرفتار بھی کر لیا

شہریوں کی جانب سے حکومت تک ابھی تک کوئی امداد نہ پہنچنے کی وجہ سے وہ گھروں سے نکلے اور مودی سرکار سے شکوہ کیا کہ جب اس حلقے سے منتخب ہونے والا وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ گیا تو اپنے حلقے کو بھول گیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انکا کام بھی بند ہے، مزدوری بھی نہیں مل رہی ، ان کے گھروں میں فاقے ہیں لیکن مودی سرکار کوئی مدد نہیں کر رہی.

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا

کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے تا ہم مودی سرکار لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور کر رہی ہے.بھارت کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی حمایت کی ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے  مودی سرکار نے 25 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا

Leave a reply