لاک ڈاؤن میں "جوش” نہیں چلے گا، وزیراعلیٰ سندھ

0
46

لاک ڈاؤن میں "جوش” نہیں چلے گا، وزیراعلیٰ سندھ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاوَن ہے اور رہے گا،ہفتہ نہیں پیر سے لاک ڈاوَن میں نرمی ہوگی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ تمام صنعتی ادارے کھولے رہیں گے جو ایس او پیز پر عمل درآمد کر رہے ہیں،دکانیں فجر سے شام 5بجے تک کھلیں گی ،شاپنگ مالز اور بڑی مارکٹیں نہیں کھلیں گی ،ہفتہ اور اتوار کو اشیاء خورونوش کے علاوہ سب بند رہے گا،شاپنگ مال پلازہ بند رہینگے۔ دفاتر بند رہینگے۔ ریسٹورنٹ، شادی ہال ،عوامی اجتماعات بند رہینگے۔ یہ تمام فیصلے وفاق نے کئے ہیں۔ جس پر ہم 31 مئی تک عمل کرینگے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 14مارچ کوعوامی اجتماع والی جگہوں کوبند کیا،16مارچ کوریسٹورنٹس سےکہا 9 بجے سے پہلے بند ہوں گے،17مارچ سےشاپنگ مال، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کی،22مارچ سے لاک ڈاؤن کو  بتدریج سخت کیا،بڑاسوچ سمجھ کر ،مشاورت کے بعد یہ اقدام اٹھائے،یکم اپریل کولاک ڈاؤن کا اعلان وفاق نے کیا،اسد عمر نے خود اعلان کیا لاک ڈاؤن 14اپریل تک رہے گا،

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

قوم کو ٹائیگر فورس نہیں رضا کاروں کی ضرورت ہے، الخدمت نے "بندروں” کو بھی خوراک دی،سراج الحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جوش اورجذبات نہیں،حقائق دیکھ کرفیصلے کرنے ہوتے ہیں،جن ممالک کومشکل پیش آئی انہوں نے وقت پرلاک ڈاؤن نہیں کیا،اگر کوئی صوبہ وفاق کی بنائی ہوئی ایس او پیز پر نہیں چلتا تو اس میں ہمارا قصور نہیں اس وقت کراچی شہر کے حالات ٹھیک نہیں ہے،ہمارا صحت کا نظام باقی تینوں صوبوں سے بہتر ہے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی اپنے کی جانے کی تکلیف کا احساس ہے مجھے،کوشش کررہے ہیں اور آخری دم تک کرتے رہیں گے،شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کچھ کاروبار کھل ضرور رہا ہے لیکن ضرورت نہ ہو تو گھر سے نہ نکلیں،

کسی سے دشمنی نہیں، زندگیاں بچانا زیادہ اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Leave a reply