لاک ڈاؤن، اقدامات آسان نہیں،لوگ کیڑے نکالتے رہتے ہیں،شیخ رشید نے مزید کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا قابو میں ہے

شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سفید پوش تکلیف میں ہے ،جس طرح عمران خان نے کہا کہ ہم کام کرنے والے افراد کو کام کرنے کی اجازت دیں گے، لوگ کیڑے نکالتے رہتے ہیں اقدامات کرنا آسان نہیں ہوتا، پاکستان کی تاریخ میں بہت بڑی امداد تقسیم کی جا رہی ہے، قلیوں کو بھی ریلیف دیں گے، ثانیہ نشتر کو مبارکبار دیتا ہوں، ہمارے سب سے زیادہ قلی کراچی اور پھر لاہور میں ہیں

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ہفتے کے دن لاہور میں پالیسی بیان دوں‌ گا.

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک‌ ڈاؤن ہے اور ریلوے بھی معطل ہے، وفاقی وزیر ریلوے نے 15 اپرئل سے کچھ ٹرین چلانے کی تجویز دی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا تھا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب ٹرین کی سروس 25 جولائی تک معطل رہے گی اس کے بعد وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ٹرین کب چلانی ہے اور کونسی چلانی ہے.

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

قبل ازیں شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں زیادہ تر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ڈسکس ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت کو جواب دینے کے لیے ہی تحریک انصاف نے کراچی میں اپنے سینٹر فارورڈز فیصل واوڈا اور علی زیدی کو میدان میں اتارا۔رمضان کے بعد نیب متحرک ہوگا اپوزیشن کی گرفتاریاں ہوں گی۔ کورونا وائرس پر ہونے والی سیاست دونوں طرف سے ختم ہونی چاہیے۔

Shares: