لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے لیے ضلع انتظامیہ لاہور متحرک

0
50

پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے لیے ضلع انتظامیہ لاہور مکمل طور پر متحرک ہے

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے ہنگامی دورے کئے، ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے انارکلی اور اچھرا بازار کے دورے کیے اے سی سٹی اور اے سی ماڈل ٹاؤن بھی ڈپٹی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی

حکومتی احکامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 5 افراد کو حراست میں لیا گیا انارکلی اور اچھرا بازاروں میں لگائے جانے والے سٹالز کو بند کروادیا گیا۔سٹالز پر موجود لوگوں میں اور دیگر شہریوں میں ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے ماسک بھی تقسیم کئے گئے ،ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل اختیات ہے۔ماسک پہنے،بلا ضرورت گھروں سے باہر مت نکلے۔ح کومتی احکامات پر عمل درآمد کرکے ضلع انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں۔

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی عدم پیشی، سماعت ملتوی

شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے بابو صابو پر ناکہ پر ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، ایس او پیز کو نظر انداز کرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے 10 گاڑیوں کو بند کروادیابھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے گاڑیوں میں موجود مسافر ایس او پیز کو نظر انداز کر رہے تھے ڈی سی لاہور کی ہدایت پر فوری طور پر بابو صابو پر گاڑیوں کو چیک کرنے کے لیے ناکہ قائم کر دیا گیا. سیکرٹری آر ڈی اے،ڈی او لاری آڈا اور ضلع انتظامیہ لاہور کے اقسران موجود ہوں گےجو کہ مسافر گاڑیوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گے ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ ایسی گاڑیاں جس میں مسافروں کی تعداد 50 ٪ سے زیادہ ہیں ان کو بند کروایا جائے گا.

Leave a reply