لوگ کراچی کی صفائی کے مسئلہ پر ہاتھ کی صفائی کو ترجیح دیتے ہیں،وزیراعظم یہ کام کریں، چودھری شجاعت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ ، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی جائیں، مسائل اور وقت کا تعین کریں اور دیکھیں کہ ان کے احکامات پر عمل ہوا ہے یا نہیں

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ کراچی کی صفائی کے مسئلہ پر ہاتھ کی صفائی کو ترجیح دیتے ہیں، اگر صفائی نہیں کر سکتے تو گندگی بھی نہ پھیلائیں، کئی ادوار گزرے، کئی لوگ اقتدار میں آئے اور چلے گئے لیکن کراچی ہمیشہ سیاسی بیان بازی کی نظر ہو جاتا ہے، گونر راج بھی رہا میئر اور ایڈمنسٹریڑ بھی تعینات رہے مگر افسوس ایک دوسرے پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا گیا،سب ایک دوسرے پر الزامات لگا کر بری الذمہ ہوتے رہے

چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ اقتدار اور اختیارات کا رونا رویا گیا،کراچی کے اہم مسائل میں گندے اور صاف پانی کا مسئلہ نمایاں ہے،صفائی کے مسئلے کو توجہ دی گئی لیکن عملی طور پر شہر کی صفائی کی بجائے اپنی صفائی کو اہمیت دی گئی،اکثر لوگ کراچی کی صفائی کی بجائے ہاتھ کی صفائی دیکھاتے ہیں،یہاں پر اختیارات کا مطلب صرف پیسے ہیں،کبھی صفائی کا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے،کبھی بارشی پانی کا اور کبھی پینے والے پانی کا لیکن کبھی درست نہیں کیا گیا

چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ میئر کام کرے گا، میئر سے پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں،جس کو صفائی کا موقع دیا جاتا ہے تو سب اپنی صفائی پیش کرنے لگ جاتے ہیں،جب بات حد سے بڑھ جاتی ہے تو پھر فوج کو درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آئیں اور جھاڑو پھیرنے کا کہا جاتا ہے،میری تجویز ہے کہ وزیر اعظم خود کراچی میں ایک ہفتہ رہیں اور کراچی کے ہر مسئلے کو خود مانیٹر کریں اور ہدایات جاری کریں.

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم

کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم

بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی میں بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی،بارش کا پانی سرکاری عمارتوں میں داخل،الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری

آپ کی تجاوزات سے شہر ڈوب رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ شہریوں پر برس پڑے

پوری قوم متحد ہو کر سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں بہنوں کی مدد کرے، شہباز شریف کی اپیل

چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال کراچی ڈوب جاتا ہے لیکن بیانات صرف یہی آتے ہیں کہ فلاں نے کراچی کو ڈبو دیا،مسئلہ اختیارات کا نہیں بلکہ انتظامی امور کے متعلق پالیسی بنانا ہے،ارجنٹائن کی وزیراعظم کی مثال سب کے سامنے ہے کہ وہ صفائی والے کپڑے پہن کر گلیوں میں صفائی کرتی تھی،یہاں جب کچھ نہ بن پڑے تو وزیراعظم کو تجویز دی جاتی ہے کہ آپ جھاڑو پھیرنے والاکام فوج سے کر وائیں.

کراچی اور دیگر سندھ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔ صدرمملکت

Shares: