لوگوں کو گائیڈ کریں غلط چیزیں نہ دیکھیں ایپس تو معاش اور انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہے،عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی سے عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی اور میکنزم بنا کر وفاقی حکومت سے مشاورت کا حکم دیا۔ وکیل پی ٹی اے نے عدالت میں جواب دیا کہ پشاوراور سندھ ہائی کورٹ نے پابندی لگائی تھی اور میکنزم بنانے کا کہا تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں عدالتوں نے کہیں نہیں کہا کہ آپ ٹک ٹاک کو مکمل طور پر بند کریں ایسے ویڈیوز تو یوٹیوب پر بھی اپلوڈ ہوتی ہیں، تو آپ یوٹیوب کو بھی بند کر دیں گے؟ آپ لوگوں کو گائیڈ کریں کہ غلط چیزیں نہ دیکھیں ایپس تو معاش اور انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہے، آپ نے دونوں عدالتوں کے فیصلوں کو غلط استعمال کیا میکنزم کا کہا گیا تو کیا آپ نے میکنزم بنایا؟ آپ کے پاس کیا اختیار ہے کہ آپ ٹک ٹاک مکمل بند کررہے ہیں؟ جس بنیاد پر ٹک ٹاک بند کیا، اسی بنیاد پر سوشل میڈیا کے باقی ایپس کیوں بند نہیں کئے؟
وکیل پی ٹی اے نے عدالت میں جواب دیا کہ سوشل میڈیا کے باقی ایپس میں چیزوں کو سرچ کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹک ٹاک پر خود ہی آجاتے ہیں عدالت نے کہا کہ اگر پی ٹی اے ٹک ٹاک کو بند کرتی ہے تو کیا پی ٹی اے پاکستان کو بیرون ممالک سے منقطع کرسکتی ہے؟ پی ٹی اے کیا چاہتی ہے؟ کیا مورل پولیسنگ (اخلاقی نگرانی) کرے گی؟ آپ صرف منفی چیزیں کیوں دیکھتے ہیں، آپ مثبت چیزیں بھی دیکھ لیں، بالغوں کو غلط چیزیں خود نہیں دیکھنی چاہیے سوشل میڈیا ایپس کے صرف نقصانات نہیں فوائد بھی ہیں عدالت کو مطمئن کریں کہ کبھی پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کے فوائد اور نقصانات پر کبھی ریسرچ کی ہو بیرون ممالک میں ٹک ٹاک کہاں کہاں پراورکیوں بند ہے
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
ملتان. بڑے بال ، مونچھوں پر تاؤ اور فلموں کے ڈائیلاگ پر ٹک ٹاک بنانا ٹک ٹاکرز کو مہنگا پڑ گیا۔
وکیل پی ٹی اے نے عدالت میں بتایا کہ انڈیا اورانڈونیشیا سمیت دیگر ممالک میں ٹک ٹاک بند ہے انڈیا میں ٹک ٹاک پر پابندی سیکورٹی کی وجہ سے لگائی گئی عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے کس قانون کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی؟ وکیل پی ٹی اے نے جواب دیا کہ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو پیکا ایکٹ کے تحت بلاک کیا ٹک ٹاک ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہا اسی وجہ سے ہم نے بند کیا،ہم نے ٹک ٹاک کو مستقل بند نہیں کیا ہم نے صرف اتنا کہا کہ آئے اور ہمارے ساتھ میکنزم بنائے وقت کے ساتھ سب کے لیے میکنزم بنائیں گے
سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف
حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا
حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران
دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا