لوگوں کے تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا سلمان خان
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد اور تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
باغی ٹی وی : اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سلمان خان نے اس عید پر اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ کا ٹائٹل ٹریک جاری کیا اور ساتھ لکھا کہ انسانوں کے تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ نفرت کو ختم کریں۔
واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم’ رادھے‘ میں سلمان خان ڈرگ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے لڑتے نظر آئیں گے۔ اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف شامل ہیں۔
سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔