باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں پر توہین عدالت کا کیس کی سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی سے استفسار کیا کہ آپکی ذمہ داری صرف اسلام آباد تو نہیں پورے ملک میں ہے، کراچی کے چڑیا گھر میں ہاتھی کے حالات زار دیکھنا بھی آپکی ذمہ داری ہے، لوگوں نے گھروں میں شیر پال رکھے ہیں،ان جانوروں کی امپورٹ ایکسپورٹ کیسے ہوتی ہیں،
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ اس عدالت نے واضح کہا ہے کہ جانوروں پر کوئی ظلم نہیں ہو گا، وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ کے اجازت کے بغیر کسی کو جانور رکھنے کی اجازت نہیں، بورڈ کی اجازت کے بغیر لوگ جانوروں کو کیسے رکھتے ہیں،جانوروں کے حوالے سے پاکستان نے دنیا کے لیے مثال قائم کردیا ہے،
ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت
فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری
وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ
آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک
آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل
ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت
وکیل وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ نے عدالت میں کہا کہ جانوروں کی لائسنس سی ڈی اے ایشو کر رہی ہے ،عدالت نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی وائلڈ لائف ٹریٹیز اور کنوشن کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
عدالت نے کیس کی سماعت 8 فروری تک کیلئے ملتوی کردی