بھارت میں اقلیتوں پر حملوں کیخلاف لندن میں انسانی حقوق کی تنظیمیں‌ سڑکوں پر نکل آئیں، زبردست احتجاج

0
53

لندن میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت میں اقلیتوں‌ کے خلاف مظالم اور ان کے حقوق غصب کئے جانے کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے. احتجاج میں سکھوں‌کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے جاتے رہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں، دلتوں اور مختلف اقلیتوں‌ پر ہونے والے مظالم، ہجومی تشدد کے واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌ کے خلاف لندن میں‌ انسانی حقوق کی تنظیموں‌ کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے. مظاہرے میں بڑی تعداد میں انسانی حقوق کارکنان نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی.

احتجاجی مظاہرہ میں شریک افراد نے ہاتھوں‌ میں‌ پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت میں اقلیتوں پر حملوں او رہجومی تشدد کے خلاف تحریریں‌ درج تھیں. مظاہرہ میں گاڑیوں پر بھی بڑے بینرز اور فلیکس لگائے گئے تھے. انسانی حقوق کارکنان نے انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے لیکن وہ اپنے ملک میں بدترین انسانی حقوق کی پامالیوں‌ میں مصروف ہے. احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء کی جانب سے پاکستان اور عمران خان کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے.

Leave a reply