تحریک عدم اعتماد سے قبل علاج کیلیے لندن گئے بیمار کا پاکستان پہنچنے کا فیصلہ

0
42
کہیں کچھ گڑبڑ ضرور ہے، تحریر: نوید شیخ

تحریک عدم اعتماد سے قبل علاج کیلیے لندن گئے بیمار کا پاکستان پہنچنے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن متحرک،تو حکومت بھی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی بھر پور کوشش کرے گی،

اب خبر آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین جو لندن علاج کے لئے گئے تھے انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے، جہانگیر خان ترین کی طبیعت بہتر ہو گئی ہے ، وہ دو دن میں پاکستان پہنچ جائیں گے، جہانگیرترین کی صحت بہتر، ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں جہانگیرترین 6 مارچ کی رات برطانیہ سے پاکستان پہنچیں گے جہانگیر ترین گروپ نے اہم مشاورتی اجلاس 7یا 8مارچ کو بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے مشاورتی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے

قبل ازیں وزیراعظم کا جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو فون کیا ہے اور انکی خیریت دریافت کی ہے جہانگیر ترین کی بیماری پر شہباز شریف اور آصف زرداری نے انہیں پھول بھجوائے تھے جبکہ مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے بھی دعائے صحت کی تھی ۔

وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کا رابطہ تقریبا دو برس بعد ہوا ہے جہانگیر ترین پر مقدمات چل رہے ہیں اور انہوں نے الگ سے ایک پارلیمانی گروپ بھی بنا رکھا ہے گزشتہ دنوں شیخ رشید نے بھی کہا تھا کہ جہانگیر ترین ہمارے اپنے ہیں ان سے رابطہ کرنا چاہیے ۔

اس وقت اپوزیشن عدم اعتماد کی کوشش کر رہی ہے اور شہباز شریف اور بلاول کی بھی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں جس کی شہباز شریف نے بھی تصدیق یا تردید نہیں کی۔جہانگیر ترین وزیراعظم کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے تاہم ان پر کیسز بننے کے بعد جہانگیر ترین نے وزیراعظم ہاؤس سے دوری اختیار کر لی تھی-

جہانگیر خان ترین پچھلے دنوں متحرک تھے اور انہوں نے ہمخیال اراکین اسمبلی کے گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی، جہانگیر ترین کی شہباز شریف اور بلاول سے خفیہ ملاقات کی خبریں بھی چلتی رہی ہیں، حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں جہانگیر خان ترین کس کے ساتھ کھڑے ہوں گے،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا،

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین طبیعت ناسازی کے باعث علاج کے لیے گذشتہ ہفتے ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے

مہنگائی کی صورتحال میں عوام کا گزارا ممکن نہیں،جہانگیر ترین کے اس بیان سے اپوزیشن نے امیدیں لگانا چھوڑدیں

:بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں 

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے‌ حوالہ سے درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تحریری فیصلہ جاری

جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

جہانگیر ترین پارٹی میں ہیں یا نہیں؟ اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا

جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کا انکشاف:جہانگیرترین اہم ترین ہتھیاربن گئے

جہانگیر ترین اچانک لندن روانہ

Leave a reply