لندن :الحمدللہ برطانیہ سے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آگیا : لندن کا مشہور ٹاور برج اذان کی آواز سے گونج اٹھا،اطلاعات کے مطابق لندن کے مشہور ٹاور برج پر پہلی بار لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی گئی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی نژاد برطانوی شہری قاضی شفیق الرحمان نے بین المذاہب ورچوئل افطار کے موقع پر اذان دی۔اس موقع پر عام شہری بھی موجود تھے جنہوں نے اذان کو موبائل کیمروں میں ریکارڈ کرلیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=i2d5Ie2iyGI
رپورٹ کے مطابق قاضی شفیق الرحمان نے اس موقع پر روایتی عربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور انہوں نے مسجد الحرام کے موذن کے انداز میں اذان دی جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=dP3eWpdFpys
خیال رہے کہ لندن کے صرف 10 علاقوں میں ہی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت ہے جو کہ گذشتہ سال ہی دی گئی تھی