عمران خان کا لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے چکر لگاتا رہے گا،شرجیل میمن

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے تحریک انتشار کو 10 ماہ تک طول دینے کا اعلان کیا ،

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ لانگ مارچ ناکام ہوچکا ہے عمران خان اور پی ٹی آئی مارچ نکال کر پھنس چکے ہیں فیس سیونگ کے لیے بہانے تلاش کیے جارہے ہیں ،عمران خان کا لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے چکر لگاتا رہے گا، عمران خان پاکستانیوں کو گمراہ کررہے ہیں،عمران خان الیکشن کمیشن ، ہائی کورٹس ، لوور کورٹس کو گمراہ کرتے رہے، پاکستان کے خلاف بیرونی سازش ہوئی یہ بات سچ ہے پر وہ عمران خان کو فنڈز کی صورت میں ہوئی عمران خان کو بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کو کمزور کرنے کے لیئے اور ملک میں انارکی پھلانے کے لیئے بے دریغ فنڈز دیئے۔ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہا ہے عمران خان جھوٹا اور منافق شخص ہے عمران خان روزانہ کی بنیاد پر ایک اسکرپٹ پڑھ کر آتا ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کو سندھ کی عوام نے تاریخی شکست دی، آئندہ بھی پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دینگے،

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء اب ادارون اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شورٹ کٹ مارچ میں نا لوگ نکل رہے نا ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے۔ اب تحریک انصاف کے رہنماء فوج اور عدالت سے "موجودہ سیاسی بحران” کے خاتمے کے لئے منت سماجت کر رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹیر پر کھڑے ہوکر کہتے ہے کسی سے بات نہی کروں گا۔جس کو تحریک انصاف کے رہنماء سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے۔پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نا کرنی پڑتی۔ تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے۔ اگر جمہوری سیاستدان ہوتے تو مارشل لا لگانے کی بات نا کرتے۔ یہ چاہتے ہیں اس نظام کو لپیٹ کر مجھے ملک کا بادشاہ بنائو۔ جب آپ پارلیمان کی بجائے کنٹینر کا انتخاب کرے گے تو بند گلی میں ہی جائے گے۔

ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

۔فارن فنڈڈ پارٹی کا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے

Leave a reply