لانگ مارچ کا مقصد محض اقتدار کی کرسی پر بیٹھنا ہے. شیری رحمان
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا مقصد “ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھاؤ” ہے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لانگ مارچ کا مقصد ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھاؤ۔ ملک آزاد اور عوام با شعور ہیں اور اگر کچھ غلام ہے تو وہ عمران خان کی سوچ اور سیاست ہے۔
"حقیقی آزادی" کا مقصد ہے مجھ سے ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھائو۔ ملک آزاد اور عوام با شعور ہیں، اس ملک میں اگر کچھ غلام ہے تو وہ عمران خان کی سوچ اور سیاست ہے۔ پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) October 29, 2022
انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ شیری رحمان نے کہا کہ ملک درست سمت میں جا رہا ہے اور خارجہ تنہائی ختم ہو رہی ہے۔ عمران خان انتشار پھیلانے اور اسلام آباد کو یرغمال بنانے کے لیے آ رہے ہیں۔ان ہی کے رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی۔
اب جب ملک اپنی درست سمت میں واپس جا رہا ہے، خارجہ تنہائی ختم ہو رہی تو عمران خان انتشار پھیلانے اور اسلام آباد کو یرغمال بنانے کیلئے آ رہے ہیں۔ ان ہی کے رہنماء نے دعوہ کیا ہے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں لاشیں گرے گی۔ کیا یہ لاشیں گرانے آ رہے ہیں؟ کیا عمران خان یہی چاہتے ہیں؟2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) October 29, 2022
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچ؛ آج دوبار شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کرے گا
پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سےشہری جاں بحق، ورثا کا احتجاج
رانا ثنااللہ کی عمران خان کوپی ڈی ایم قیادت سے غیرمشروط بات کرنے کی پیشکش:لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عابد زبیری کو صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہونے پر مبارکباد
اگر پی ٹی آئی رہنماء کا دعوہ درست ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟عمران خان رات کے اندھیروں میں اداروں کے سربراہان سے ڈیل کے لئے پیر پکڑ رہے تھے اور دن میں ان کا گریبان۔ ڈیل نا ملنے کی صورت میں انہوں نے "شورٹ مارچ" کا اعلان کیا۔ حقیقی آزادی کی آڑ میں ذاتی سیاسی جنگ لڑی جا رہی 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) October 29, 2022
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان رات کو اداروں کے سربراہان سے ڈیل کے لیے پیر پکڑ رہے تھے اور دن میں ڈیل نہ ملنے کی صورت میں شورٹ مارچ کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی آڑ میں ذاتی سیاسی جنگ لڑی جا رہی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ بتائے کہ رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونےکیوں بھاگ گئے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ چیف الیکشن کمشنر کو ہرجانے کے نوٹس سے پہلے شہباز شریف کےنوٹس کاجواب دے، عمران خان 5 سال سے شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے میں مفرورہے۔
مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں صلحنامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا
مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں صلحنامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا
دیپیکا اور کترینہ کی نئی وڈیو وائرل، مداحوں نے katpika ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ بنا دیا
عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ