لانگ مارچ پیپلز پارٹی پنجاب کی تیاریاں شروع ،پارٹی اجلاس کب ہوگا تاریخ کا اعلان
باغی ٹی وی : لانگ مارچ پیپلز پارٹی پنجاب نے تیاریاں شروع کردیں . صدرقمر زمان کائرہ نے پنجاب ایگزیکٹو اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔
پیپلز پارٹی پنجاب کا مشترکہ اجلاس کل بروز پیر 15 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کریں گے۔
رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا
ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان
مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف
اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا
بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا
یہ نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن…لانگ مارچ کی بجائے کس کی ضرورت ہے، چودھری پرویز الہیٰ میدان میں آ گئے
اجلاس میں چودھری منظور احمد، چودھری اسلم گل اور سید حسن مرتضی بھی شرکت کریں گے اجلاس میں وسطی پنجاب کے 26 اضلاع کے صدور اور ڈویژنل سربراہ شرکت کریں گے
اجلاس میں عثمان ملک ،عاصم بھٹی اور تمام الائیڈ ونگز کے صدور بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر صدر قمر زمان کائرہ دیگر قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
واضحرہے کہ لانگ مارچ کیلئے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کی سفارشات اجلاس میں پیش کر دی گئیں،کمیٹی نے سفارش کی کہ لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کےساتھ شروع ہوگا، تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے، تمام جماعتیں زیادہ سے زیادہ افراد کو لانے کیلئے متحرک ہوں،شرکا کے استقبال کیلئے فیض آباد پر مرکزی کیمپ لگایا جائے گا،روات چوک، 26 نمبر چونگی، اور بھارہ کہو میں کیمپ لگایا جائے گا،