کراچی :محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدید ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے باعث مزید تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کراچی اور گرد و نواح میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کراچی اور ٹھٹھہ کے قریب ہوا کا دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہوا کا دباؤ شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ تاہم ماہی گیروں کو 14 اگست تک سمندر میں نہ جانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ تمام اداروں کو محتاط رہنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
کوشش ہےکراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے، حافظ نعیم
محکمہ کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 12 اور 13 اگست کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورہ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپور خاص کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ خوف ہے۔ دریں اثناء قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، بولان، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، پنجگور، پسنی، جیوانی اور ڈیرہ کے بارشی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
کراچی،لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان
امتحانات ملتوی
قبل ازیں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارشوں کی وجہ سے کراچی میں جمعہ 12 اگست کو ہونے والے انٹر آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانی پرچے ملتوی کردیئے ہیں، یہ امتحابات اب منگل 23 اگست کو ہونگے۔
علاوہ ازیں ڈاؤ یونیورسٹی میں 12 اور 13 اگست کو ہونے والے (شام/صبح) کے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ان امتحانات کا انعقاد کرکٹ گراؤنڈ اوجھا کیمپس اور ڈاؤ میڈیکل کالج میں ہونا تھا۔
اعلامیے کے مطابق آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پیپرز اور پریکٹیکل امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ملتوی ہونے والے پرچوں میں آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اسلامک ایجوکیشن، سوکس، ایتھکس کا پیپر شامل ہے جب کہ خصوصی امیدواروں کا سال دوم فائن آرٹس کا پیپر بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچے 23 اگست کو انہی امتحانی مراکز پر مقررہ شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پریکٹیکل امتحانات کو دوبارہ ترتیب دیں۔